ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایک ماں اور تین سالہ بچی تالاب میں ڈوب کرہلاک

ایک ماں اور تین سالہ بچی تالاب میں ڈوب کرہلاک

Sun, 18 Dec 2016 18:08:58  SO Admin   S.O. News Service

اڈپی 18؍دسمبر (ایس او نیوز)پتھروں کی کھدائی (کوائیری)سے بننے والے تالاب میں حادثاتی طور پر ایک ماں او ر اس کی تین سالہ بچی ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔یہ المناک حادثہ سائیبر کٹّے نامی مقام پر اس وقت پیش آیا جب چندریکاعرف کویتا نامی (۲۸سال)ایک خاتون کپڑے دھونے کے لئے تالاب پر گئی ہوئی تھی۔
چندریکا ویریش نامی ایک کوئیری مزدور کی بیوی تھی جوبھدراوتی کے رہنے والے تھے اور پچھلے دو تین سال سے سائیبر کٹے میں مقیم تھے۔ ویریش جب پتھر کی کھدائی کے لئے گیا ہواتھا تب چندریکا اپنی دو بچیوں کے ساتھ پتھر نکالنے کے بعد بننے والے اس تالاب میں کپڑے دھونے کے لئے گئی تھی۔ اس دوران اس کی بچیاں تالاب کے کنارے کھیل رہی تھیں۔ اچانک چھوٹی بچی لیکیتا پیر پھسل کر تالاب میں گرگئی۔ یہ دیکھ کر بچی کی ماں چندریکا اسے بچانے کے لئے پانی میں کود پڑی ، مگروہ دونوں ڈوبنے لگے تو بڑی لڑکی شیلپا نے دوڑ کر گھر والوں کو خبر کردی۔لیکن جب تک گھر والے پہنچتے تب تک ماں اور بچی کی موت واقع ہوچکی تھی۔
برہماور پولیس سب انسپکٹر اور دیگر اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کا جائزہ لیا۔مقامی غوطہ خورمنجو ناتھ کی مدد سے دونوں لاشیں تالاب سے نکالنے کے بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال پھیج دی۔


Share: